خواتین کی بیماریوں کے خاتمہ کیلئے سماجی روایات کو توڑنا ہو گا: شازیہ نورین قریشی
لاہور (لیڈی رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی لاء کالج کی پرنسپل ڈاکٹر شازیہ نورین قریشی نے کہا ہے کہ خواتین میں چھاتی کے سرطان ایسی بیماریوں کے خاتمے کے لئے سوشل دقیانوسی سماجی روایات کو توڑنا ہو گا۔ وہ پنجاب یونیورسٹی کالج آف ارتھ اینڈ اینوائرمینٹل سائنسز کے زیر اہتمام چھاتی کے سرطان سے متعلق آگاہی سیمینار سے خطاب کر رہی تھیں۔ تقریب میں کالج پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر ساجد رشید احمد، ڈاکٹر روبینہ اسلم، فیکلٹی ممبران اور طلباء و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔