وویمن پیکجز کے تحت صنفی تشدد کے خاتمے کی آگاہی مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے: ڈاکٹر آمنہ امام
لاہور (لیڈی رپورٹر) سیکرٹری برائے ترقی خواتین پنجاب ڈاکٹر آمنہ امام نے کہا ہے کہ وویمن پیکچز کے تحت اوکس فیم برطانیہ اور عورت فاؤنڈیشن کے تعاون سے صوبہ بھر میں صنفی تشددکے خاتمے کی آگاہی مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ ترقی خواتین اور اوکس فیم کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں پہلی تقریب ضلع قصور میں منعقد کی جارہی ہے جس میںغیرملکی وفود بھی شرکت کریں گے