آرمی چیف کا بیان حکومتی پالیسی کا حصہ ہے: اقبال ظفر جھگڑا
اسلام آباد (این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل سینیٹر اقبال ظفر جھگڑا نے کہا ہے کہ آرمی چیف کا بیان حکومتی پالیسی کا حصہ ہے، کراچی آپریشن سے قبل لوگ گھروں سے باہر نہیں نکل سکتے تھے، آج حالات بہتر ہیں۔ پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے دہشت گردوں کیخلاف ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے آپریشن ضرب عضب اور کراچی آپریشن کا فیصلہ کیا جس کے اچھے نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد ہو رہا ہے۔ فوج نے ملک کیلئے بے شمار قربانیاں دی ہیں جس کی ہم قدر کرتے ہیں۔