• news

اسلام آباد: دہشت گردوں کیخلاف سکیورٹی فورسز کو مزید اختیارات دینے کا فیصلہ

اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی حکومت نے ملک میں دہشتگردی اور امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر قابو پانے کیلئے جاری آپریشنز میں دہشتگردوں اور سنگین جرائم میں ملوث افراد کیخلاف سکیورٹی فورسز کو مزید اختیارات دینے کا فیصلہ کرلیا۔اس حوالے سے ضروری قانون سازی بھی کی جائے گی۔ ذرائع کے حوالے سے وفاقی حکومت نے ملک میں امن و امان قائم کرنے کیلئے دہشتگردوں اور سنگین جرائم میں ملوث افراد کیخلاف سکیورٹی فورسز کو مزید اختیارات دینے کا فیصلہ کیا ہے۔جس کے تحت سکیورٹی اداروں اور رینجرز کو ان ملزمان سے تفتیش کا اختیار ہوگا۔اختیارات سونپنے کے حوالے سے ضروری قانون سازی بھی کی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن