• news

کنٹرول لائن سے مبینہ دراندازی کی روک تھام، بھارتی فوج نے جدید آلات نصب کر دیئے

سرینگر (صباح نیوز)بھارتی فوج نے موسم سرما میں لائن آف کنٹرول، ورکنگ باونڈری سے مبینہ دراندازی کی روک تھام کے لیے انتظامی حکمت عملی طے کرتے ہوئے جدید آلات نصب کر دیے ہیں تاکہ سیاہ راتوں میں کم روشنی کے دوران بھی عسکریت پسندوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھی جا سکے۔ بھارتی اخبار کے مطابق سرحد پر دھند مخالف روشنی کے بلبوں، دور بین سے لیس کیمروں اور حرارتی امیجروں کو قبل از وقت ہی نصب کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سرحدوں پرگاڑیوں اور اہلکاروں کے درمیان فاصلوں کو بھی کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے سرحد پر نصب پرانے قسم کے اوزار کو تبدیل بھی کیا گیا ہے اور جدید قسم کے اوزار نصب کیے گئے ہیں سرحدی حفاظتی فورسز نے لکھن پور سے لے کر اکھنور تک بین الاقوامی سرحد پر دھند مخالف بجلی کے قمقے بھی نصب کیے ہیں جبکہ بڑے قسم کی ہیلوجن لائٹس کو بھی سرحدوں پر لگایا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن