بلدیاتی انتخابات کا تیسرا مرحلہ: کراچی میں 48 امیدوار بلامقابلہ منتخب
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سندھ بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں کراچی سے 48 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوگئے۔ ضلع جنوبی میں 9، وسطی 18، غربی 13، شرقی 2، ملیر میں 6 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوگئے۔ ضلع کورنگی میں کوئی امیدوار بلامقابلہ منتخب نہیں ہوا۔ کراچی کے تمام اضلاع سے 2 ہزار 342 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لئے۔ تمام اضلاع میں 5 ہزار 548 امیدوار بلدیاتی انتخاب میں حصہ لیں گے۔ ضلع جنوبی میں 177 نشستوں پر 617 امیدوار میدان میں ہیں۔ ضلع وسطی کی 288 نشستوں پر 788، امیدوار انتخاب لڑیں گے۔ ضلع غربی سے 1412 امیدوار انتخاب لڑیں گے۔ ضلع ملیر سے 1114 امیدوار انتخاب میں حصہ لیں گے۔ ضلع کورنگی کی 222 نشستوں پر 735 امیدوار الیکشن لڑیں گے۔