11 وارداتیں، ڈاکوئوں نے شہریوں سے 19 لاکھ کا مال لوٹ لیا
لاہور + رائے ونڈ (نامہ نگاران) لاہور میں 11 وارداتیں، ڈاکوئوں نے شہریوں سے 19 لاکھ کا مال لوٹ لیا۔ڈاکوؤں نے ساندہ کے علاقہ میں خرم گھمن اور اس کی فیملی سے 7لاکھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اورموبائل، ماڈل ٹائون سی بلاک میں نو یدکے گھر گھس کر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر4 لاکھ روپے، گلبرگ کے علاقہ لبرٹی مارکیٹ میں عاقل خان سے 3 لاکھ روپے، ستوکتلہ میںگلزار سے 2 لاکھ 30 ہزار اور موبائل، شیراکوٹ میں احسن سے ایک لاکھ اور موبائل، اچھرہ میں فیاض غو ری سے 80 ہزار اور موبائل، لیاقت آباد میں غلام احمد سے42 ہزار اور موٹر سائیکل، چوہنگ میں شمس سے موٹر سائیکل اور موبائل، نواب ٹائون میںجواد سے ہزاروں روپے اور مو ٹرسائیکل،نواب ٹائون میںمہر واحد سے40 ہزار اور موبائل، شاہدرہ ٹا ئو ن میں محمود سے 23 ہزار روپے اور موبائل لوٹ لیا۔ چوروں نے گرین ٹاؤن سے ناصر، لیاقت آباد سے ظفر،کینٹ سے غفوراحمد کی گاڑیاں جبکہ نیو انارکلی سے مزمل،شفیق آباد سے رضا، وحدت کالونی سے اظہر، شادباغ سے شفیق،گلشن اقبال سے ظفر،نواب ٹائون سے ندیم،ٹائون شپ سے اسامہ، ساندہ سے وقار، اقبال ٹائون سے اویس کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی ہیں۔ رائے ونڈ میں صدر انجمن تاجران چیئرمین یونین کونسل رائے ونڈ سٹی 273 میاں مبشر جو مختلف کمپنیوں کے ڈیلر ہیں بنک سے 11لاکھ روپے کی رقم نکال کر لاہور ایک کمپنی آفس میں دینے کیلئے جارہے تھے جیا بگا کنگرے کڑیا ل کے قریب پہنچے تو موٹر سائیکل سوار تین ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر ان کی گاڑی روک لی رقم کا کالا تھیلا طلب کیا ،مزاحمت اورانکار پر ڈاکوئوں نے انہیں گولی ماردینے کی دھمکی دی اور رقم کا تھیلا نکال لیا اور جاتے ہوئے ان کے ہاتھ سے قیمتی راڈو گھڑی اور تین فون بھی چھین لئے۔ میاں مبشر نے کہا جس انداز سے ڈاکوئوں نے ان سے رقم کا کالا تھیلا رنگ کا نام لیکر طلب کیا ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے ان کے ساتھ ڈکیتی کی مسلح واردات مخبری پر ہوئی ہے اور ڈاکو ان کا بنک سے پیچھا کررہے تھے۔واقعہ کی اطلاع پاکرمین بازارکے تاجروں نے اکٹھے ہوکر مقامی پولیس کی ناقص کارکردگی پر سخت احتجاج کیا، جنرل سیکرٹری مرکزی انجمن تاجران حبیب خاں نے تاجروں کی نمائندگی کرتے اپنے بیان میں کہا اگر آئندہ 12گھنٹوں تک ڈاکوئوں کو گرفتار کرکے رقم برآمد نہ کی گئی تو وہ احتجاجاً بازار بند کرنے کی کال دینے پر مجبور ہوں گے۔ اے ایس پی رائے ونڈ عبداللہ میمن موقع پر پہنچ گئے، ڈاکوئوں کی تلاش کیلئے ٹیمیں روانہ کر دی گئیں ہیں۔ مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ فیروزوالہ سے نامہ نگار کے مطابق جی ٹی روڈ کی آبادی پیراں منڈی کے قریب دن دیہاڑے ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر بنک سے رقم نکلوا کر آنے والے زمیندار عامر چودھری کو لوٹ لیا۔ پانچ لاکھ روپے کی رقم چھین لی۔ چوروں نے معراج دین کے گھر میں پونے 9 لاکھ روپے کا سامان چوری کر لیا۔ لاہور روڈ کی آبادی ایمکو کالونی کے قریب فیکٹری سے لاکھوں روپ کا مال چوری ہو گیا۔ چوروں نے امجد علی کے گھر سے زیورات، نقدی ودیگر سامان چوری کر لیا۔