قصور: سلنڈر دھماکے میں زخمی ہونے والا رکشہ ڈرائیور ہسپتال میں دم توڑ گیا
قصور(نمائندہ نوائے وقت) الٰہ آباد میں سلنڈر دھماکے میں زخمی ہونے والا رکشہ ڈرائیور حیدرعلی ہسپتال میںدم توڑ گیا۔ چند روز قبل الہ آباد میں واقع سلنڈر کی دکان میں گیس ری فلنگ کے دوران ایک سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا جس پر حیدرعلی رکشہ ڈرائیور سمیت تین افراد زخمی ہوگئے تھے۔ مقامی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا جبکہ قصور پولیس نے غیر قانونہ طور پر سلنڈروں کی فروخت کرنے اور ری فلنگ کرنے والے متعدد دکانداروں کے خلاف مقدمات بھی درج کرلئے تھے۔