مودی سرکار کا طرز عمل جمہور دشمن ہے: رائے عقیل عباس بھٹی
لاہور (خبر نگار) راجپوت سنگت پاکستان کے چیئرمین رائے عقیل عباس بھٹی نے کہا ہے کہ انتہا پسندی بھارت کو لے ڈوبے گی۔ بھارت جمہوریت کا نام نہاد چیمپئن بنا پھرتا مگر اس کا طرز عمل جمہور دشمن ہے۔ بھارت میں اقلیتوں پر تشدد مسلمانوں کے قتل عام برصغیر کی آزادی کے ہیرو سلطان ٹیپو شہید کی سالگرہ تقریبات پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بھارتی حکومت اپنی بھی دوست نہیں ہے عالمی ادارے بھارت کی حرکتوں کا نوٹس لیکر مقوضہ کشمیر سمیت تمام اقلیتوں پر تشدد بند کروائیں۔