• news

آرمی چیف وزیراعظم کو ہدایات نہیں دے سکتے: فضل الرحمٰن

پشاور (نوائے وقت نیوز) جے یو آئی ف کے امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ گڈ گورننس سے متعلق آئی ایس پی آر کے بیان کو دھمکی کے الفاظ سے کیوں تعبیر کیا جا رہا ہے۔ آرمی چیف وزیراعظم کو ہدایات نہیں دے سکتے، انہیں یہ الفاظ کیوں پہنائے جا رہے ہیں۔ پشاور میں قبائلی جرگے میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فضل الرحمن نے کہا کہ یہ بات تو طے ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے اور قیام امن کے لئے پاک فوج قربانیاں دے رہی ہے۔ ہر صوبے میں ایک ایپکس کمیٹی قائم ہے اور یہ سب چیزیں باہمی مشاورت سے چل رہی ہیں، اس میں اگر کہیں نتائج کے حصول میں رکاوٹ ہے تو ایک ادارہ اپنی تجاویز دیتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن