فون کا بیان کراچی میں 240 ارب کی کرپشن سے متعلق آیا‘ عبدالقادر بلوچ: تمام حکومتوں کیلئے ہے: نثار کھوڑو
اسلام آباد + کراچی (نوائے وقت رپورٹ+ وقائع نگار خصوصی) وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ فوج اور حکومت میں کوئی اختلاف نہیں۔ فوج کے تحفظات کا براہ راست تعلق کراچی سے ہے۔ فوج کا بیان کراچی میں 240 ارب کی کرپشن کے الزامات پر صوبائی حکومت کی عدم کارروائی سے متعلق ہے۔ میں نے مزید انکشافات کئے تو نیا تنازع کھڑا ہو جائے گا۔ فوج کی آبزرویشن ہے سندھ حکومت نے بڑے کرپشن کیسز پر کوئی کارروائی نہیں کی۔ فوج حکومت کا ماتحت ادارہ ہے، وہ اس سے کیسے جواب طلبی کر سکتا ہے۔ علاوہ ازیں سندھ کے سینئر رہنما نثار کھوڑو نے کہا ہے گورننس بہتر بنانے کا پیغام وفاقی اور صوبائی تمام حکومتوں کیلئے ہے۔ رینجرز کی کارکردگی کو عوام بھی سراہتے ہیں اور سندھ حکومت بھی، کراچی آپریشن میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش نہیں کی۔