• news

گلوکارہ کومل رضوی دبئی چلی گئیں

لاہور (کلچرل رپورٹر) معروف گلوکارہ کومل رضوی دوبئی چلی گئی ہیں جہاں وہ آج 13 نومبر کو دوبئی گلوبل ولیج میں پرفارم کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ میں دوبئی میں تیسری بار پرفارم کر رہی ہوں اور آج کی پرفارمنس کیلئے بڑی پُرجوش ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اس شو میں میرے ساتھ سٹرنگز بینڈ بھی پرفارم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ دوبئی کے شائقین میرا آج کا شو بھی اسی طرح پسند کریں گے جس طرح میرے پہلے شو پسند کئے۔ انہوں نے بتایا کہ دوبئی گلوبل ولیج ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں دنیا بھر کے فنکار پرفارم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایونٹ ہر سال ہوتا ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی۔

ای پیپر-دی نیشن