• news

افتخار احمد، رفعت اللہ مہمند فٹنس ٹیسٹ کے بغیر قومی کرکٹ ٹیم میں شامل

لاہور (نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنی ہی سلیکشن پالیسی کی دھجیاں بکھیر دیں۔ ذرائع کے مطابق انگلینڈ کے خلاف ایک روزہ میچوں کے لئے یونس خان کی جگہ افتخار احمد اور ٹونٹی ٹونٹی میچز کے لئے سکواڈ کا حصہ بنائے جانیوالے رفعت اللہ مہمند کو فٹنس ٹیسٹ لئے بغیر ہی قومی سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ سلیکشن کمیٹی مستقبل کی منصوبے بناتے ہوئے نوجوان کھلاڑیوں کو قومی ٹیم میں شامل کرنے کے دعوے کرتی ہے تو دوسری طرف 35 سال سے زائد عمر کے کھلاڑیوں کو بھی سکواڈ کا حصہ بنانے میں دیر نہیں لگاتی۔ بورڈ ایک قدم آگے جا کر دوقدم پیچھے چلا جاتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن