نایجریا صومالیہ : بوکوحرام جنگجوﺅں کا دیہات پر حملہ‘ الشباب کے مخالف دھڑوں میں جھڑپیں‘ 34 ہلاک
موغادیشو + نیامے(این این آئی+ رائٹرز) صومالیہ میں الشباب شدت پسند گروپ کے دو مخالف دھڑوں کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں، جس کی وجہ القاعدہ یا داعش سے الحاق کا معاملہ بتایا جاتا ہے۔ وسطی ج±بہ میں ساکوہ کے قریب ہونے والی اِس لڑائی میں دونوں طرف سے 9جنگجو ہلاک جب کہ آٹھ زخمی ہوئے۔ ادھر نائچ میں بوکوحرام کے گاﺅں پر حملے‘ جھڑپوں میں 25 مارے گئے ۔ ہلاک ہونے والوں میں داعش دھڑے کا ایک حامی کمانڈر شامل ہے۔ الشباب کے چند جنگجوو¿ں نے گروپ سے مطالبہ کیا ہے کہ القاعدہ کے ساتھ طویل مدت سے جاری اتحاد ختم کرکے داعش سے وفاداری کا عہد کیا جائے، جس خیال کو اب تک الشباب کے چوٹی کے رہنما مسترد کرتے آئے ہیں۔ گذشتہ ہفتے خطاب میں الشباب کے ترجمان علی دھیری نے کہا تھا کہ ا±ن کا گروپ عدم اتحاد کی اجازت نہیں دے گا۔ ا±نھوں نے کہا کہ گروپ ا±نھیں روکے گا جو مسلمانوں کو تقسیم کرنے کے خواہاں ہیں۔ علی دھیری نے داعش کا نام لیے بغیر کہا کہ صومالیہ اور مشرقی افریقہ میں الشباب ہی ’اصل‘ اسلامی طاقت کا درجہ دکھتا ہے۔ اس ہفتے، داعش نے ایک وڈیو جاری کی تھی جس میں صومالیہ کے ’پوٹلینڈ‘ کے خطے میں الشباب کے جنگجوﺅں کو داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی سے وفاداری کا عہد لیتے دکھایا گیا تھا۔
صومالیہ