اچکزئی وقت آنے پر کسی کے ساتھ نہیں ہونگے‘ راحیل شریف کو نوازشریف کی سائیکل پر نہیں بیٹھنا چاہئے‘ یہ پنکچر ہے: شیخ رشید
اسلام آباد (آئی این پی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ محمود اچکزئی وقت آنے پر کسی کے ساتھ نہیں ہونگے۔ اسٹیبلشمنٹ سے سب سے اچھے تعلقات محمود اچکزئی کے ہیں۔ راحیل شریف کو نوازشریف کی سائیکل پر نہیں بیٹھنا چاہئے کیونکہ یہ پنکچر سائیکل ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے شیخ رشید نے کہا ایم کیو ایم میں کئی ٹارگٹ کلر ہیں‘ کئی بھتہ خور ہیں لکھ کر دیتا ہوں کہ وقت آنے پر محمود اچکزئی فوجی شریف کے ساتھ ہوں گے۔ نوازشریف کو اس دور میں سمجھ آیا سارا مال پاور میں ہے۔ ایاز صادق چل کر میری سیٹ پر آئے تو خوش آمدید کہا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے چار میں سے تین حلقوں کی ڈیمانڈ سچ ثابت ہوئی۔
شیخ رشید