• news

بلدیاتی انتخابات: الیکشن کمشن کا اجلاس آج ہو گا

لاہور ( این این آئی) بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دینے کےلئے الیکشن کمشن کا اعلیٰ سطحی اجلاس آج (جمعہ) کو ہوگا جس کی صدارت چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار رضا محمد خان کریں گے۔ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پنجاب کے مزید 12اضلاع سرگودھا، ساہیوال،گوجرانوالہ، اٹک، جہلم، میانوالی، چنیوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، حافظ آباد، منڈی بہاﺅالدین، شیخوپورہ اورخانیوال کے اضلاع میں پولنگ 19نومبر کو ہو گی۔

الیکشن کمشن

ای پیپر-دی نیشن