قومی اسمبلی کا آئندہ اجلاس 20 نومبر سے شروع ہو گا، سمری ایوان صدر کو ارسال
اسلام آباد (صباح نیوز)قومی اسمبلی کا آئندہ اجلاس 20 نومبر سے شروع ہو گا۔ سمری ایوان صدر بھیج دی گئی ہے۔ اس خبر رساں ادارے کے ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس کے بارے میں سمری تیاری کر لی گئی ہے 26 واں سیشن 20 نومبر سے شروع ہوگا۔ رواں سیشن بلدیاتی انتخابات کو پیش نظر ملتوی کیا گیا ہے۔ 20 نومبر کے اجلاس کے بارے میں سمری حکومت کے توسط سے ایوان صدر کو بھیج دی گئی ہے۔
قومی اسمبلی