امریکہ: نیو جرسی میں گیس لیکج کے باعث دھماکہ، ایک شخص ہلاک، 15 زخمی
نیو جرسی(آن لائن) امریکی ریاست نیو جرسی میں لیک ہوتی گیس کے دھماکے سے ایک شخص ہلاک اور پندرہ زخمی ہو گئے۔ امریکی ریاست نیو جرسی کے شہر ایلزبتھ میں ایک گھر میں لیک ہوتی گیس میں دھماکے سے ایک شخص ہلاک اور پندرہ زخمی ہو گئے ہیں۔محکمہ فائر بریگیڈ کے مطابق زخمیوں میں بچے بھی شامل ہیں۔ جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دھماکے کی وجہ سے چھ قریبی عمارتوں کو سخت نقصان پہنچا ہے۔ دھماکے کی وجہ جاننے کے لئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
امریکہ/ دھماکہ