• news

نیپرا نے این ٹی ڈی سی کیلئے بجلی کے نرخ 27 پیسے یونٹ بڑھا دیئے

اسلام آباد (اے پی پی) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) کو 2015-16ء کیلئے بھاری مقدار میں ترسیل کے ٹیرف کو 1.76 روپے یونٹ سے بڑھا کر 2.1 روپے فی یونٹ کر دیا ہے، خیبر پی کے کے ہائیڈل مجموعی منافع 6 ارب روپے سالانہ سے بڑھا کر 18.7 ارب روپے کر دیا ہے۔ جاری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پاور ٹیرف میں 27 پیسے یونٹ کا اضافہ ہوا ہے۔ نیپرا نے یہ فیصلہ واپڈا کی طرف سے دائر پٹیشن پر کیا ہے جس میں واپڈا نے درخواست کی تھی کہ ان کارپوریٹ مجموعی ہائیڈل پرافٹ (این ایچ پی) یا واٹر یوزڈ چارجرز (ڈبلیو یو سی) متعلقہ صوبوں اور آزاد جموں و کشمیر کے تمام ہائیڈل پاور سٹیشنز کیلئے 1.10 روپے یونٹ کے حساب سے مقرر کئے جائیں۔ واپڈا نے رواں مالی سال 2015-16ء کیلئے درکار محصولات 122.552 ارب روپے ظاہر کیا تھا جو سال 2013-14ء کیلئے نیپرا کی طرف سے 56.214 روپے مقرر کیا گیا تھا اور کہا گیا تھا کہ آپریشن اور مینٹیننس اخراجات 1.222 ارب روپے ہونگے۔ پٹیشن میں لاگت میں کمی کا تخمینہ 5.750 ارب روپے پیش کی گئی تھی۔ نیپرا نے فیصلے کی کاپی وزارت پانی و بجلی کو ارسال کر دی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن