ورلڈ فوڈ چیمپئن شپ امریکی شیف کےلئے اےک لاکھ ڈالر انعام
میامی (نیٹ نیوز) امریکی ریاست فلوریڈا میں ورلڈ فوڈ چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا۔ چیمپئن شپ کو 7مختلف قسم کے مقابلوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔ امریکہ سے تعلق رکھنے والے لورین نامی باربی کیو سپیشلسٹ نے سب سے مزیدار ڈش تیار کر کے اےک لاکھ ڈالر انعام جیت لیا۔