اوکاڑہ: حفاظتی قطرے پلانے آنیوالی دو لیڈی ہیلتھ وزیٹرز پر میاں بیوی کا تشدد، سنگین نتائج کی دھمکیاں
اوکاڑہ (نامہ نگار) حفاظتی قطرے پلانے کیلئے آنیوالی دو لیڈی ہیلتھ وزیٹر کو میاں بیوی نے تشدد کرکے زخمی کر دیا۔ علامہ اقبال ٹاﺅن بصیرپور کی کلثوم اور اُسکی بہن منظور شاہ کے گھر بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے گئیں جہاں منظور شاہ اور اُسکی بیوی نے دونوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور بچوں کو قطرے پلانے سے منع کیا، اہل دیہہ نے آ کر انہیں بچایا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔جس پر ملزمان نے انہیں تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ اہل دیہہ نے آ کر انہیں بچایا، پولیس نے کلثوم بیگم کی درخواست پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
تشدد