67 لاکھ سے زائد کی وارداتیں، راہگیروں نے ایک ڈاکو پکڑ لیا، دوسرا فرار
لاہور +فیروزوالہ (نامہ نگاران) لاہور میں 67 لاکھ سے زائد کی وارداتیں، راہگیروں نے ایک ڈاکو کو پکڑ لیا دوسرا فرار ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق سول لائن کے علاقہ میں راہگیروں نے ایک ڈاکو کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ فین روڈ پر علی احمد اپنے بھائی اور ماموں کا انتظار کر رہا تھا موٹرسائیکل سوار دو ڈاکوئوں نے اسے یرغمال بنا کر 25ہزار روپے نقدی لوٹ لی، اسی دوران احمد کا ماموں اور بھائی وہاں آگئے اور انہوں نے ایک ڈاکو کو پکڑ لیا جبکہ اس کا دوسرا ساتھی فرار ہو گیا۔ پکڑے جانے والے ڈاکو کا نام زکریا شاہد جبکہ بھاگ جانے والے ساتھی کا ڈاکو کا نام ہادی بتایا جاتا ہے۔ ڈاکو کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ڈاکوؤں نے ڈیفنس اے سپر ٹائون میں مجید کے گھر گھس کر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر6لاکھ روپے مالیت کی نقدی، زیورات ودیگرسامان، اسلام پورہ چوہان روڈ پرڈاکوئوں نے ناکہ لگا کر شہباز ، سلمان، غفران، یونس، نعمان، وسیم، اسدسے2 لاکھ روپے نقدی اور 8 موبائل فون، ٹائون شپ میں عمران سے موٹرسائیکل اور دو لاکھ، ریس کورس میں راشد سے 55 ہزار اور موبائل فون، مسلم ٹائون میں عبداللہ سے 50 ہزار اور موبائل، جوہرٹائون میں ندیم سے 70ہزار اور موبائل، پرانی انارکلی میں ظہیر سے 37ہزار اور موبائل، نواں کوٹ میں عمران سے 23 ہزار اور موبائل، اقبال ٹائون میں شاہد سے 21 ہزار اور موبائل، سول لائن میں ڈاکٹر سعد کی فیملی سے 30ہزار اور موبائل، رائیونڈ میں یوسف سے موٹر سائیکل اور ہزاروں روپے نقدی لوٹ لیے۔ چوروں نے باغبانپو رہ جی ٹی روڈ پر واقع نعیم کی دکان سے 44 لاکھ روپے مالیت کا الیکٹرک سامان جبکہ گلشن اقبال کے رہائشی نصیر کے گھر 13لاکھ روپے مالیت کی نقدی، زیورات اور دیگر سامان چوری کر لیا ہے، چوروں نے مصری شاہ سے نواز، سرور روڈ سے خضر کی کاریں جبکہ ڈیفنس بی سے وقاص،کوٹ لکھپت سے شہباز، گجر پورہ سے ندیم، باغبانپورہ سے وسیم، پرانی انارکلی سے اشرف شاد باغ سے قاسم، مصری شاہ سے سرفراز، فیکٹری ایریا سے یوسف، شاہدرہ سے نعیم، جنوبی چھائونی سے عمران کی موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئی ہیں۔ علاوہ ازیں فیروزوالہ میں موٹرسائیکل سوار ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر خاتون سے نقدی اور موبائل چھین لیا۔ ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر عمران اور دانش سے دوموٹرسائیکلیں، نقدی چھین لی۔ چوروں نے اکرم کے گھر سے لاکھوں روپے کے زیورات اور نقدی چوری کرلئے۔ نامعلوم افراد نے احمد نور کی موٹرسائیکل چوری کرلی۔ ڈاکوئوں نے نظام پور کے قریب ناکہ لگا کر متعدد شہریوں کو روک کر لوٹ لیا۔ نقدی، موبائل چھین کر فرار ہو گئے۔ ڈاکوئوں نے نیاز سے 20 ہزار اور اشرف سے 35 ہزار روپے چھین لئے۔