• news

سوئی ناردرن میں 11.5، سدرن میں 15فیصد گیس چوری ہو رہی ہے: وزارت پٹرولیم کی دستاویز میں انکشاف

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) گزشتہ مالی سال گیس کی یومیہ پیداوار 4ارب ایک لاکھ 60ہزار مکعب فٹ رہی۔ گزشتہ مالی سال گیس کی کھپت 3 ارب 23کروڑ 80لاکھ مکعب فٹ یومیہ رہی۔ سوئی ناردرن میں 11.5فیصد گیس چوری کی نذر ہو جاتی ہے جبکہ سوئی سدرن میں 15فیصد گیس چوری اور لاسسز کی نذر ہو رہی ہے۔ وزارت پٹرولیم کی دستاویز کے مطابق گزشتہ مالی سال ملکی ریفائنریز میں 11.16ملین ٹن تیل تیار ہوا جبکہ گزشتہ سال پٹرول کی کھپت 47لاکھ 32 ہزار ٹن رہی۔

ای پیپر-دی نیشن