• news

لاہور کسٹمز ہاکی ٹیم کے اعزاز میں تقریب

لاہور(نمائندہ سپورٹس) چیف کلکٹرکسٹمز روزی خان برکی نے لاہور کسٹمز کی ٹیم کی پی ٹی یعقوب ہاکی ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی پر پوری ٹیم کو مبارکباد دی۔ چیف کلکٹر آفس میں اس موقع پر خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ٹیم مینجمنٹ نے روزی خان برکی کو رنر اپ شیلڈ پیش کی۔ چیف کلکٹر کسٹمز نے توقیر ڈار، منیجر دانش کلیم، کوچ اعجاز احمد کی خدمات کو سراہا۔ کلکٹر ماڈل کسٹمز لاہور مکرم جاہ، ایڈیشنل کلکٹر، ڈپٹی کلکٹر عباس علی بابر، ڈپٹی کلکٹر توقیر ڈار سمیت کسٹمز کے اعلیٰ عہدیدار بھی موجود تھے۔ اولمپیئن توقیر ڈار نے چیف کلکٹر کو بتایا کہ لاہور کسٹمز کی ٹیم نے پی ٹی یعقوب ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی پیش کرکے کسٹمز کا نام روشن کیا ہے۔ لاہور کسٹمز کی ٹیم مستقبل میں بھی ہاکی ٹورنامنٹس میں اچھی کارکردگی دکھائے گی۔

ٹیکسٹائل ٹائیگرز نے شاہ جمال گرینز کو 22 رنز سے ہرا دیا
لاہور(نمائندہ سپورٹس)تےسرے آفتاب قرشی وےٹرن کرکٹ ٹورنامنٹ کے پول مےچ مےں ٹےکسٹائل ٹائےگرز نے شاہ جمال گرےنز کو 22رنز سے شکست دے دی۔ سٹےگ کلب گرا¶نڈ مےں کھےلے جانے والے مےچ مےں ٹےکسٹائل ٹائےگرز نے پہلے کھےل کر مقررہ 30اوورز مےں 6وکٹوں کے نقصان پر 227رنز بنائے محمد شاہد نے 81، کفاےت حسےن نے 35اور رضوان نثار نے 33رنز بنائے شاہ جمال گرےنز ہدف کے تعاقب مےں 27.4اوورز مےں 205رنز پر آل آوٹ ہوگئی عظےم اسلم 40اور شہزاد خان 30رنز کے ساتھ نماےاں رہے کفاےت حسےن نے 3اور کمال غنی نے 2وکٹےں حاصل کےں محمد شاہد اور کفاےت حسےن مشترکہ مےن آف دی مےچ قرار پائے ۔

ای پیپر-دی نیشن