احتیاطی تدابیر، ورزش سے شوگر پر قابو پایا جا سکتا ہے: ڈاکٹر محمد اسلم و دیگر
مانگا منڈی(نامہ نگار) شوگر کے عالمی دن کے موقع پر پنجاب سوشل سکیورٹی ہسپتال کے زیر اہتمام ایک سیمینار منعقد کرایا گیا جس میں علاقہ بھر سے بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔اس موقع پر سینئر میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر محمد اسلم اور ہسپتال کے ایڈمنسٹریٹر داکٹر محمد فہیم انور نے شوگر سے روک تھام اور احتیاطی تدابیر کے بارے میں آگاہی دی۔انہوں نے کہا کہ شوگر ہونے کی کوئی ظاہری نشانیاں نہیں ہوتیں ، پرہیز اور ورزش سے اس پر قابو پایا جا سکتا ہے ۔