ٹریفک پولیس کی لاپرواہی ، اربن ایریا شیخوپورہ میں بغیر لائسنس رکشہ ڈرائیوروں کی بھرمار
فیروز والا (نامہ نگار) ٹریفک پولیس کی غفلت لاپرواہی سے اربن ایریا شیخوپورہ، ہائوسنگ کالونی، مریدکے اور رابطے سڑکوں میں موت کا رقص جاری، موٹر سائیکل رکشوں کے کم عمر ڈرائیور اب تک درجنوں حادثات کر چکے ہیں اوور لوڈتیز رفتاری کے باعث حادثات کی تعداد میں روز بروز اضافہ ٹریفک قوانین کتابوں تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں۔ 80 فیصد ڈرائیوروں کے پاس لائسنس موجود نہیں ہیں۔ ان رکشہ ڈرائیوروں نے کسی ادارے سے کوئی تربیت تک نہ لی ہے۔ سیاسی حلقوں نے حکام بالا سے فوری طو پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔