برطانیہ کا اپنے شہریوںکو عوامی مقامات پر جانے میں انتہائی محتاط رہنے کا مشورہ
لندن (این این آئی) برطانوی دفتر خارجہ نے پیرس میں دہشت گردانہ حملوں کے بعد اپنے شہریوںکو عوامی مقامات پر جانے میں انتہائی محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ برطانوی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ہونیوالے بیان کے مطابق برطانوی شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ٹرین ، فیری اور ہوائی سفر کرتے ہوئے احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں اور ہنگامی صورتحال میں رابطے کیلئے ہنگامی نمبر بھی جاری کیا گیا ہے۔