29 ہزار 589 افراد کے نام ای سی ایل اور بلیک لسٹ سے خارج
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وفاقی وزارت داخلہ نے نئی ایگزٹ کنٹرول لسٹ پالیسی کے تحت سالہا سال سے ای سی ایل اور بلیک لسٹ میں شامل 29ہزار 589افراد کے نام خارج کر دئیے۔ آئندہ کسی بھی شخص کو ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ صرف وزارت داخلہ میں قائم چار رکنی ای سی ایل کمیٹی چھان بین کے بعد کریگی۔ ہفتہ کو ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ہدایت پر نئی ای سی ایل پالیسی کے تحت سالہا سال سے ای سی ایل پر موجود 9753 افراد کے نام ای سی ایل سے خارج کر دیئے گئے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ بلیک لسٹ سے بھی 19836 افراد کے نام خارج کر دیئے گئے ہیں۔