• news

؎فرانس کو دسمبر میں عالمی موسمیاتی کانفرنس کیلئے غیرمعمولی اقدامات کرنا ہونگے

اسلام آباد (جاوید صدیق) فرانس کے دارالحکومت پیرس میں عالمی موسمیاتی کانفرنس کی تیاریاں زوروشور سے جاری تھیں کہ پیرس میں دہشت گردی کے خون آشام واقعات رونما ہوگئے ہیں۔ سفارتی ذرائع کے مطابق اس کانفرنس میں پاکستان کے وزیراعظم نوازشریف نے بھی اگلے ماہ شرکت کرنا ہے۔ اسکے علاوہ کانفرنس میں صدر اوباما‘ روس کے صدر پیوٹن‘ جرمن چانسلر انجیلا مرکل سمیت دنیا کے اہم ترین رہنما بھی شرکت کریں گے۔ کانفرنس کی سکیورٹی کیلئے فرانس کو غیرمعمولی اقدامات کرنا پڑیں گے۔ واضح رہے کہ فرانس کئی سال سے دہشت گردوں کے حملوں کی زد میں ہے۔ گزشتہ برس پیرس سے شائع ہونے والے ایک میگزین میں شائع ہونے والے گستاخانہ خاکوں کے بعد اس میگزین کے دفتر پر حملہ کر کے ایک درجن سے زیادہ افراد کو ہلاک کردیا گیا تھا۔ پیرس میں پولیس اہلکار دہشت گردوں کی کارروائیوں کا نشانہ بن چکے ہیں۔ حال ہی میں دو امریکی شہریوں نے پیرس میں ایک ٹرین میں سفر کے دوران داعش کے ایک رکن کو اسلحہ سمیت قابو کر کے سکیورٹی اداروں کے حوالے کر دیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن