• news

پاک بحریہ نے اینٹی شپ گائیڈڈ میرائیل کا کامیاب تجربہ کرلیا یہ مخالف قوتوں کیلئے واضح پیغام ہے :نیول چیف

کراچی (آئی این پی+ این این آئی) پاک بحریہ نے اینٹی شپ گائیڈڈ میزائل کی فائرنگ کا کامیاب تجربہ کرلیا۔ ہفتہ کو پاک بحریہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ بحری اور فضائی یونٹس سے فائر کئے گئے میزائلوں نے اپنے اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا ۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف ایڈمرل ذکا اللہ اور سینئر نیول افسروں نے پی این ایس عالمگیر سے اس تجربے کا مشاہدہ کیا۔ نیول چیف ایڈمرل ذکااللہ نے میزائل فائرنگ کے دوران فلیٹ کی جانب سے پیشہ وارانہ مہارت کے مظاہرے کو سراہتے ہوئے کہا کہ میزائل فائرنگ کا کامیاب تجربہ پاک بحریہ کی جنگی صلاحیتوں کا ثبوت اور پاکستان مخالف قوتوں کیلئے واضح پیغام ہے۔

ای پیپر-دی نیشن