پوری دنیا میں آگ لگائیں گے تو وہ آپ کے گھروں تک بھی پہنچے گی: فضل الرحمن
لاہور (خصوصی نامہ نگار+ صباح نیوز) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ امریکہ اور یورپ کو اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کرنی چاہئے۔ پندرہ سال سے اسلامی دنیا میں آگ برس رہی ہے جب وہ پوری دنیا میں آگ لگائیں گے تو ان کے گھر بھی آگ پہنچے گی۔ میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمن نے فرانس میں پیش آنے والے دہشت گردی کے واقعہ کی تو مذمت کی مگر ساتھ ہی ساتھ مغرب کو اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کا مشورہ دے دیا۔ کہتے ہیں کہ پندرہ سال سے اسلامی دنیا پر مغرب آگ برسا رہا ہے۔ جمعیت علما اسلام کے سربراہ کا کہنا تھا کہ آئی ایس پی آر کی پریس ریلیز کو تنقید کی بجائے تجویز کے طور پر لینا چاہئے۔ انکا کہنا تھا کہ وہ جمہوریت اور آئین کے ساتھ کھڑے ہیں مگر کسی کو تصادم کا مشورہ نہیں دے سکتے۔ مولانا نے عمران خان کے جادو ٹونے پر یقین رکھنے کے سوال کا تو جواب نہیں دیا مگر انکی سیاست کو بچگانہ ضرور قرار دیدیا۔ جمعیت علما اسلام کے سربراہ نے وزیر اعظم نواز شریف کے لبرل پاکستان کے بیان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہ وہ وزیراعظم سے ملکر وضاحت مانگیں کہ انہوں نے آئین سے متصادم بیان کیسے دے دیا۔ جمعیت علماء اسلام کے سربراہ نے وزیراعظم نواز شریف کے لبرل پاکستان کے بیان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم سے ملکر وضاحت مانگیں کہ انہوں نے آئین سے متصادم بیان کیسے دے دیا۔