• news

میڈیا بدنام کرتا رہا، کسی نے دفاع نہیں کیا: ریحام خان، نیا پنڈورا باکس کھول دیا

لندن/ اسلام آباد (آئی این پی+ آن لائن) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے نیا پنڈورا باکس کھولتے ہوئے کہا ہے ایک سال سے زائد عرصہ تک میڈیا مجھے بدنام کرتا رہا، لوگ خاموشی سے دیکھتے رہے، کسی نے بھی میرا دفاع نہیں کیا بلکہ جب میں نے آواز اٹھانے کا کہا تو مجھے چپ رہنے کا کہا گیا۔ پیرس حملوں پر اظہار افسوس کرتی ہوں، ہلاک ہونےوالے افراد کے اہلخانہ کے دکھ میں برابر کی شریک ہوں۔ ہفتہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا میں انگلینڈ صرف ایک کانفرنس میں شرکت کیلئے آئی تھی، میرا پاکستان چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں، میں واپس پاکستان جا کر اپنا کام دوبارہ شروع کروں گی۔ انہوں نے کہا ہمیں جھوٹوں کی شناخت کرنی چاہئے اور انہیں اپنی مرضی کے مطابق لوگوں کی رائے تبدیل کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہئے۔ انہوں نے میڈیا پر سخت تنقید کی اور کہا مجھے میڈیا بدنام کرتا رہا۔ آن لائن کے مطابق ریحام خان کی ٹوئٹ نے بہت سے سوالات جنم لئے ہیں۔ میڈیا نے ریحام خان کی کس معاملے پر بدنامی کی ؟کون لوگ تماشا ئی بنے رہے؟کس نے خاموش رہنے کی ہدایت کی؟
ریحام خان

ای پیپر-دی نیشن