وارن واریئرزکا سچن بلاسٹرز کےخلاف آل سٹار سیریز میں وائٹ واش
لاس اینجلس(سپورٹس ڈیسک ) وارن واریئرز کی ٹیم نے کرکٹ آل سٹارز سیریز کا آخری میچ جیت کر سیریز 0-3 سے اپنے نام کرلی۔216 رنز کے ہدف کے تعاقب میں شین وارن کی ٹیم کے 129 رنز پر 5بیٹسمین آو¿ٹ ہوگئے تھے تاہم جیک کیلس اور رکی پونٹنگ نے چار وکٹوں سے ہمکنار کیا۔جیک کیلس49 جبکہ رکی پونٹنگ43 رنز بناکر ناقابل شکست رہے ۔ میتھیو ہیڈن 12 اینڈریو سائمنڈ نے 31 رنز بنائے۔ سنگاکار 42 رنز بناکر گریم سوان کی گیند پر سہواگ کے ہاتھوں کیچ آو¿ٹ ہوگئے۔گریم سوان نے دو کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا جبکہ کرٹلی ایمبروز، ہوپر اور سہواگ کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔سچن ٹنڈولکر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوور میں 5 وکٹوں پر 219 رنز بنائے۔ سچن ٹنڈولکر نے 27 گیندوں پر 56 رنز بنائے۔ جیک کیلس کو میچ اور کمارسنگاکارا کو سیریز کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڑ دیا گیا۔شین وارن کی ٹیم وارن واریئرز نے امریکا میں کرکٹ کے فروغ کے لیے منعقد کی گئی تین میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں 6 اور ہیوسٹن میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں57 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔