• news

دہشتگردی کا خطرہ: لاہور میں امریکہ، برطانیہ اور چین کے قونصلیٹس کی سکیورٹی سخت

لاہور ( صباح نیوز)لاہور میں ممکنہ دہشتگردی کے پیش نظر امریکی ، برطانوی اور چینی قونصلیٹ کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔لاہورکے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ پر اے ایس ایف کے خصوصی دستوں کو تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ ائیرپورٹ کے داخلی اور خارجی راستوں پر سیکیورٹی چیک بڑھا دیا گیا اور ائیر پورٹ کے فنل ایریا میں بھی پولیس ٹیموں نے سرچ آپریشن کیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس کو شہر میں سکیورٹی کے حوالے سے تین تھریٹ الرٹس موصول ہوئے ہیں، تمام حساس مقامات پر سرچ آپریشن کے ذریعے چیکنگ کی ہدایات کی گئی ہیں جبکہ سٹیشنز اور لاری اڈوں پر دیگر صوبوں اور اضلاع سے آنے والے مسافروں کی چیکنگ کا بھی حکم دیا گیا ہے۔ غیر ملکیوں اور غیر ملکی سفارت خانوں کی سیکیورٹی بڑھانے کا بھی حکم جاری کیا گیا ہے۔ لاہورمیں دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظرگرجا گھروں کی سکیورٹی سخت کر دی گئی ۔ 

ای پیپر-دی نیشن