• news

قومی ایکشن پلان کی نگرانی کے لئے ٹاسک فورس قائم کرنے کا فیصلہ وزیرداخلہ سربراہ ہونگے

اسلام آباد( صباح نیوز) وفاقی حکومت نے دہشت گردی کے خلاف قومی ایکشن پلان کی نگرانی کیلئے ٹاسک فورس قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، یہ ٹاسک فورس وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی سربراہی میں قائم کی جائے گی۔میڈیارپورٹ کے مطابق اس ٹاسک فورس میں وفاقی سیکریٹری داخلہ، چاروں صوبائی حکومتوں کے چیف سیکریٹریز، سیکرٹری داخلہ، آئی جیز اور دیگر متعلقہ محکموں کے اعلی افسران شامل ہوں گے۔ ٹاسک فورس کا ہر 15روز میں جائزہ اجلاس منعقد کیا جائے گا جس میں قومی ایکشن پلان کے نکات پر عملدرآمد پر صوبائی حکومتوں کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات پر غور کیا جائے گا۔یہ ٹاسک فورس اپنی 15روزہ رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرے گی جس کے بعد وزیراعظم کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں اس معاملے کا جائزہ لیا جائے گا اور قومی ایکشن پلان کے نکات میں عملدرآمد پر کسی انتظامی رکاوٹ کی نشاندہی ہوگی تو اس کو دور کرنے کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن