پھولنگر ،اوکاڑہ‘ پاکپتن: 3 خواتین‘ شیخوپورہ، بچی ، مانگٹانوالہ میں بچے سے زیادتی
پھولنگر +شیخوپورہ + اوکاڑہ+ پاکپتن+ مانگٹانوالہ+ ساہوکا (نامہ نگاران+ نامہ نگار خصوصی)پھولنگر، اوکاڑہ، پاکپتن میں 3 خواتین، شیخوپورہ میں 10 سالہ بچی، مانگٹانوالہ میں بچے سے زیادتی کی گئی۔ پھولنگر کے محلہ حیات کوٹ والے کوٹ میں زرینہ بی بی کو ملزم حاکم علی نے فیکٹری میں نوکری کا جھانسہ دے کر زیادتی کی۔ شیخوپورہ کی نواحی آبادی جھامکے میں محنت کش کی 10 سالہ بیٹی الف کو ایک شخص گل شیر نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ صدر پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔منچن آباد ضلع بہاونگر کی (الف۔ق) صدر گوگیرہ میں آئی ہوئی تھی جہاں سے 8 ملزمان قاسم علی، محمد قیوم، محمد احمد، محمد اقبال وغیرہ اغوا کرکے لے گئے ملزم قاسم اُسے کئی ماہ زبردستی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔ پاکپتن میں گائوں 149/Eb کی رقیہ بی بی سے مراد وغیرہ 2 افراد نے زیادتی کی ۔ مانگٹانوالہ میں نواحی گائوں صدیق آباد کے محمد نواز کا 10سالہ بیٹا محمد عنصر شام کے وقت گھر کے باہر کھیل رہا تھا نوجوان شاہد حنیف اسے بہلا پھسلا کرگائوں سے دور کھیتوں میں لے گیا اور اس کے ہاتھ پائوں باندھ دئے اور اس سے مبینہ طور پر زیادتی کرتا رہا۔ علاوہ ازیں ساہوکا میں دربار بابا حاجی شیر پر آنے والی زائر لڑکی سے محکمہ اوقاف کے نگران کے بیٹے کی زیادتی کی کوشش، نگران پیر احمد یار کے بیٹے پیر دلاور نے وہاڑی سے آنے والی زائر لڑکی (ر) سے زیادتی کی کوشش کی۔