• news

 بھارت نے غلطی سے سرحد عبور کرنیوالے شیخوپورہ کے رہائشی کو رینجرز کے حوالے کردیا

جالندھر (آئی این پی) بھارت نے غلطی سے سرحد پار کر جانے والے پاکستانی شہری کو پاکستان رینجرز کے حوالے کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بی ایس ایف حکام کا کہنا ہے کہ امرتسر سیکٹر کی سرحد ی چوکی رتن خرد میں ایک پاکستانی شہری کو پکڑ کر پاکستانی رینجرز کے حوالے کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق بی ایس ایف کے رابطہ عامہ افسر آر ایس کٹاریا نے بتایا کہ 12نومبر کو بی ایس ایف کی 50 ویں بٹالین کے جوانوں نے امرتسر سیکٹر کی سرحدی چوکی رتن خرد میں پاکستانی شہری کو بھارت کی سرحد میں داخل ہوتے وقت گرفتارکرلیا تھا جس کی شناخت شیخوپورہ کے گائوں کنڈیا میں رہنے والے سلیم اقبال کے طور پر کی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن