20 ویں پاکستان ایران اقتصادی کمشن کے اجلاس کیلئے وزیراعظم نوازشریف کی آمد کا بیتابی سے انتظار ہے: ایرانی سفیر
اسلام آباد (آن لائن) پاکستان میں متعین ایرانی سفیر نے کہا ہے کہ 20 ویں پاکستان ایران اقتصادی کمشن کیلئے وزیراعظم نوازشریف کی آمد کیلئے ایران بے تابی سے منتظر ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ بات ایرانی سفیر نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے اپنی الوداعی ملاقات کے دوران کہی۔ ایرانی سفیر نے اسحاق ڈار کو تجویز دی کہ ایران میں 20 ویں پاک ایران اقتصادی کمشن کیلئے فیصلوں پر عملدرآمد کیلئے اجلاس بلایا جائے اور اس میں تمام امور کا جائزہ لیا جائے۔ وزیراعظم نواز شریف کے دورہ ایران سے اقتصادی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔ دونوں رہنماﺅں نے ملاقات کے دوران اقتصادی اور تجارتی تعلقات سمیت ملکی امور اور خطے میں پیدا ہونے والی نئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔