• news

ترکی نے چین کے ساتھ اربوں ڈالر کا میزائل سازی کا سودا منسوخ کر دیا

انقرہ (نیٹ نیوز) ترکی نے چین کے ساتھ اربوں ڈالر کی میزائل سازی کی ڈیل منسوخ کر دی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق ترک وزیراعظم احمد داﺅد اوگلو کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ترکی اس ڈیل کے تحت چین کے تعاون سے اپنا اینٹی میزائل ڈیفنس سسٹم تیار کرنے کی پلاننگ کئے ہوئے تھا۔ ترک اہلکار کے مطابق اینٹی میزائل سسٹم کیلئے جس چینی کمپنی کا انتخاب کیا گیا تھا‘ اس پر مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے رکن ملکوں نے تشویش کا اظہار کیا تھا۔ یہ بھی بتایا گیا ترکی اب قومی میزائل پراجیکٹ کو شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن