• news

فاٹا: قبائلی عمائدین کا گلگت بلتستان کی طرح الگ کونسل یا صوبے کا مطالبہ، گرینڈ جرگے نے خیبر پی کے میں ضم کرنے کی مخالفت کردی

جمرود (آئی این پی) فاٹا کے قبائلی عمائدین نے گلگت بلتستان کی طرح الگ کونسل یا صوبے کا مطالبہ کردیا‘ گرینڈ جرگے نے فاٹا کو خیبر پی کے میں ضم کرنے کی مخالفت کردی۔ گزشتہ روز جمرود میں فاٹا گرینڈ الائنس کے زیر اہتمام جرگے کا انعقاد کیا گیا۔
جس میں گلگت بلتستان کی طرح الگ کونسل یا صوبے کا مطالبہ کیا گیا۔ عمائدین نے فاٹا کو خیبر پی کے میں ضم کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ قبائل کسی صورت خیبرپی کے میں شامل ہونے کو تیار نہیں۔ متاثرین ضرب عضب کی واپسی تک قبائل کی تقدیر کے فیصلوں کی ضرورت نہیں۔ اصلاحات کے نام پر رسم و رواج اور روایات ختم کرنے کی اجازت نہیں دینگے۔ فاٹا میں اصلاحات قبائلی عوام کی امنگوں کے مطابق کی جائیں۔ ایف سی آر کے قانون سے ظالمانہ شقوں کو ختم کیا جائے۔
فاٹا/ قبائلی عمائدین

ای پیپر-دی نیشن