عوام کی سہولت کیلئے مزید 73 علاقائی پاسپورٹ دفاتر کے قیام کا فیصلہ‘ ذرائع وزارت داخلہ
اسلام آباد (این این آئی) حکومت لوگوں کی سہولت کیلئے ضلعی سطح پر مزید تہتر علاقائی پاسپورٹ دفاتر کھولے گی۔ وزارت داخلہ کے ذرائع نے بتایا کہ یہ دفاتر اگلے 15 مہینوں کے دوران قائم کئے جائیں گے۔اس وقت ملک بھر میں 95علاقائی پاسپورٹ دفاتر کام کر رہے ہیں جبکہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں حال ہی میں پاسپورٹ گھروں پر پہنچانے کا نظام شروع کیا گیا ہے اور اس نظام کا دائرہ کار آئندہ چار مہینوں میں پورے ملک تک بڑھا دیا جائے گا۔ اگلے سال مارچ تک پاسپورٹ کیلئے درخواست کا آن لائن نظام بھی شروع کیا جائے گا۔