• news

شریف برادران قیام امن کیلئے ہرممکن اقدامات کررہے ہیں: حاجی حنیف

لاہور (خبر نگار) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور چیئرمین یونین کونسل 35 حاجی محمد حنیف نے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف وفاق اور شہبازشریف پنجاب میں امن و امان کی بحالی کیلئے ہر ضروری اقدام کر رہے ہیں۔ قومی ایکشن پلان پر مثبت پیش رفت نے دہشت گردوں کو مایوس اور منتشر کر دیا۔ مسلم لیگ (ن) کی قیادت عوام کی زندگیوں‘ عزت و آبرو‘ قومی حمیت‘ پاکستان کی سالمیت اور داخلی خودمختاری کی محافظ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن