ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان نے سالانہ نیچر کارنیول منایا، ٹینس سٹار اعصام الحق کی شرکت
لاہور (سٹاف رپورٹر) ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان نے سالانہ نیچر کارنیول نہایت جوش و جذبے سے منایا ۔ اس نیچر کارنیول کو ریس کورس پارک میں منعقد کیا گیا تھا ۔ اس نیچر کارنیول کو منعقد کرنے کا مقصد عوام اور خصوصاً بچوں کو ماحول کے بارے میں آگاہ کرنا تھا تاکہ کنزرویشن جیسے مسائل پر قابو پایا جا سکے نیچر کارنیول میں سینکڑوں بچوں اور اور فیملیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور 100کے قریب سٹائل لگائے گئے۔ تقریب کے مہمان خصوصی اعصام الحق تھے ۔ انہوں نے ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کو شاندار نیچر کارنیول منعقد کرنے پر مبارکباد دی۔