آل پاکستان ویڈیو مقابلہ کا اعلان، یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کی تیسری پوزیشن
لاہور (خبر نگار) ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان نے آل پاکستان ویڈیو مقابلے کے نتا ئج کا اعلان کر دیا جس میں یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ یوسی پی کے میڈیا کلب نے سوشل میڈیا کے فوائد اور نقصانات پر ڈرامیٹک کلب کے اشتراک سے فلم بنائی ۔فلم کے ڈائریکٹر اسامہ آفتاب اور پروڈیوسر ذیشان چوہدری نے اس کامیابی کو ٹیم ورک کا نتیجہ قرار دیا۔ گزشتہ روز ورچوئل یونیورسٹی لاہور کیمپس میں انعامی رقم دینے کی تقریب منعقد ہوئی۔ ریکٹر وی یو نے طلبا کو پچاس ہزار کی انعامی رقم کا چیک دیا۔