ایل پی جی کی قیمت میں 5 روپے کلو اضافہ گھریلو سلنڈر 60 روپے اضافے سے 1090 کا ہو گیا
لاہور (نیوز رپورٹر) ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایل پی جی کی قیمتوں میں 5 روپے فی کلو اضافہ کر دیا جس کے بعد گھریلو سلنڈرکی قیمت میں 60 روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 240 روپے کا اضافہ ہو گیا۔ نئی قیمتوں میں اضافے سے کراچی میں گھریلو سلنڈر 1030 جب کہ لاہور سمیت گوجرانوالہ، گجرات، فیصل آباد، جہلم، قصور، ساہیوال، سیالکوٹ، ڈسکہ اور پشاور میں 1090روپے کا ہو گیا ہے۔