• news

حکومت ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے: ملک عظمت اللہ

لاہور (خبر نگار) مسلم لیگ (ن) لنڈا بازار ٹریڈرز ونگ بورڈ کے صدر ملک عظمت اللہ نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخاب کے دوسرے مرحلے میں بھی مسلم لیگ (ن) کی فتح یقینی ہے۔ بلدیاتی انتخابات جیت کر عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں گے۔ تبدیلی کا نعرہ لگا کر عوام کو گمراہ کرنے کی سازشیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی۔ ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے حکومت تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے۔ ہم وعدوں کو عملی جامہ پہنانے پر یقین رکھتے ہیں جھوٹی تسلیاں دینا ہمارا شیوہ نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن