فاروق آباد، دیپالپور میں خاتون بچے سے زیادتی، واربرٹن میں 8 سالہ بچی سے کوشش
فاروق آباد + واربرٹن + پاکپتن + کنجوانی + سلانوالی + دیپالپور (نامہ نگاران) فاروق آباد‘ پاکپتن‘ سلانوالی‘ دیپالپور میں 2 خواتین‘ بچے اور 2 لڑکوں سے زیادتی جبکہ واربرٹن میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کی گئی۔ سکیم موڑ لاہور کی رہائشی خاتون (ک) دم کروانے کیلئے فاروق آباد کے نواحی گائوں چنبل میں جعلی پیر بخت حسین شاہ جو حالیہ بلدیاتی انتخابات میں وائس چیئرمین کا امیدوار بھی بتایا جاتا ہے کے پاس آئی دو نامعلوم افراد کے ہمراہ خاتون مذکورہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی۔ واربرٹن کے نواحی گاؤں میں 60 سالہ شخص کی 8 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ جھگیاں خیر دین کا زمیندار محمد صادق اپنی آٹھ سالہ بیٹی ثناء کے ہمراہ کھیتوں میں چارہ لینے گیا۔ ملزم غلام محمد بچی کو قریبی کھال میں لے گیا۔ پاکپتن میں گاؤں 67/D کے تنویر کی 18 سالہ ہمشیرہ (س) بی بی سے سلیم وغیرہ 2 افراد نے زیادتی کی۔کنجوانی کے نواحی گائوں چک 545 گ ب میں نوجوان امین نے ایک ہفتہ قبل میلاد سے زیادتی کی۔ کمالیہ کا 16 سالہ لڑکا محمد عمر سلانوالی کی ایک دکان پر ملازمت کرتا تھا‘ مالک دکان صدام نے زیادتی کی۔ دیپالپور میں نواحی قلعہ ہری چند کے باغ علی کا سات سالہ بیٹا سلمان بچوں کے ساتھ کھیل رہا تھا اوباش خرم نے زیادتی کر ڈالی۔