کراچی: ڈینگی وائرس میں مبتلا 18سالہ لڑکی جاںبحق ،رواں سال جاں بحق افراد کی تعداد 9ہوگئی
کراچی (نیٹ نیوز)کراچی میں ڈینگی وائرس میں مبتلا 18 سالہ لڑکی ہسپتال میں دم توڑ گئی۔ انسداد ڈینگی سیل کے سربراہ ڈاکٹر مسعود سولنگی کے مطابق 18سالہ عروسہ نارتھ ناظم آباد کی رہائشی تھی جسے دو روز قبل عباسی شہید ہسپتال میں داخل کرایا گیا جو پیر کی صبح انتقال کرگئی۔ رواں سال کراچی میں ڈینگی سے ہلاکتوں کی تعداد 9 تک جا پہنچی ہے۔