• news

پاکستان علاقائی ممالک کیساتھ تعمیری اور مثبت تعلقات چاہتا ہے: طارق فاطمی، سابق بنگلہ دیشی سیکرٹری خارجہ سے ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد (صباح نیوز) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ طارق فاطمی نے کہا ہے کہ پاکستان علاقائی ممالک کے ساتھ تعمیری اور مثبت تعلقات قائم کرنا چاہتا ہے۔ خطے کے ممالک کے درمیان بہتر تعلقات سے دنیا کے لیے یہاں کے معاشی و جیوسٹرٹیجک مواقع کے لیے راستے کھلیں گے۔ علاقائی رابطوں کے فروغ سے درپیش چیلنجز اور خطرات کا مل کر سامنا کیا جا سکتا ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق بنگلہ دیش کے سابق سیکرٹری خارجہ فاروق سبحان نے گزشتہ روز وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ طارق فاطمی سے ملاقات کی۔ فاروق سبحان نے خطے میں امن واستحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور اس بات پر زور دیا کہ خارجہ پالیسی کے تجزیہ کار اور ماہرین تعلیم خطے میں امن کے حوالے سے حکومتی پالیسیوں اور عوامی رائے سازی کے لیے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن