• news

عوامی خدمت کے منصوبے جاری رکھیں گے، کسی کو رکاوٹ نہیں ڈالنے دینگے: سعد رفیق

لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) عوامی خدمت کے منصوبے جاری رکھے گی اور کسی کو کسی بھی طرح کوئی رکاوٹ نہیں ڈالنے دیگی۔ وہ گزشتہ روز گرین پارک ہائوسنگ سوسائٹی کی جانب سے انکے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیے سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر جاوید ناصر، فروغ مرغوب، راشد حسین سندھو، میاں نصیر ایم پی اے، افضل لون، ظاہر الرحمن اور محمد اعظم نے بھی خطاب کیا۔ میٹرو بس اور اورنج لائن ٹرین پر تنقید کرنے والے اپنے اپنے صوبوں میں بھی ایسے کام کریں جس سے عوام کو سہولیات میسر ہوں۔

ای پیپر-دی نیشن